صوبائی وزراء حمیدہ وحیدالدین اور خلیل طاہر سندھو کا معروف اداکار حبیب کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 25 فروری 2016 16:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے معروف اداکار حبیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں تعزیتی پیغام میں حمیدہ وحیدالدین نے کہاکہ حبیب نے فلموں میں جاندار اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دل موہ لئے۔ فن کی دنیا میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے بھی معروف اداکار حبیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آج یہاں ایک تعزیتی پیغام میں اداکار حبیب کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اداکار حبیب نے فلموں میں لازوال اداکاری کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :