ٹیوٹا برطانوی ادارے دفتر برائے قابلیت اور امتحان آفکوال کے تعاون سے پنجاب میں ووکیشنل ٹریننگ کو فرو غ د گی‘ عرفان قیصر شیخ

جمعرات 25 فروری 2016 16:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) برطانوی ادارے دفتر برائے قابلیت اور امتحان (آفکوال)کے تعاون سے صوبہ پنجاب میں اپنے اداروں میں ووکیشنل ٹریننگ کو فرو غ دے گی، ٹیوٹا اس سلسلے میں گزشتہ سال دسمبر میں وزیر اعلی پنجاب کی موجودگی میں آفکوال کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر چکی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے پاکستان میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی فیڈ-برطانوی ادارے) بن فرنچ کے ساتھ گزشتہ روز ملاقات میں کیا ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ برطانوی ادارے آفکوال نے ڈی فیڈکو ٹیوٹا کے ساتھ مفاہمی یادداشت کے مطابق صوبہ پنجاب میں ووکیشنل ٹریننگ کے فروغ کیلئے معاملات کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیوٹا نے صوبہ پنجاب کے بیروگار نوجوانوں کو روزگار کے یقینی مواقع فراہم کرنے کیلئے جدید شارٹ کورسز متعارف کروا دئیے ہیں۔ آفکوال بہتر نتائج کے حصول کیلئے وسیع تجربہ رکھتی ہے۔ ٹیوٹا 2018تک پانچ لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف حاصل کر لے گی۔آفکوال کے ساتھ معاہدہ مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔ہیڈ آف ڈی فیڈبن فرنچ نے صوبہ پنجاب میں ووکیشنل ٹریننگ کیلئے ٹیوٹا کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ آفکوال برطانیہ میں ووکیشنل ٹریننگ کی فراہمی کیلئے خود مختار ادارہ ہے۔ آفکوال ٹریننگ، امتحانات اور قومی تجزیے کو بھی کنٹرول کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت غربت کے خاتمے، صحت، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیوٹاصوبہ پنجاب میں بیروزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ ڈی فیڈ صوبہ پنجاب میں بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر روزگار کی فراہمی کیلئے اپنی بھرپور خدمات فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :