اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں سی ڈی اے ملازمین کا کردار ناقابل فراموش ہے،لیبریونین

جمعرات 25 فروری 2016 16:44

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سی ڈی اے مزدوریونین نے کہاہے کہ اسلام آباد کی موجودہ خوبصورتی اور تزئین و آرائش میں سی ڈی اے ملازمین کے کلیدی کردار کوجھٹلایا نہیں جاسکتا، سی ڈی اے ملازمین نے ادارے کی جانب سے مہیا کیے گئے وسائل کے ساتھ اپنی محنت اور لگن سے اسلام آباد کو دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں کی فہرست میں لاکھڑا کیا ہے،گزشتہ روز سی ڈی اے لیبر یونین کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر شکیل ہزاروی نے مینٹی نینس ڈائریکٹوریٹ کی مختلف انکوائریوں میں وزٹ کے دوران سی ڈی اے ملازمین سے ملاقات میں کہاکہ گزشتہ کچھ سالوں میں سی ڈی اے کو ایک نا اہل ادارہ قرار دئیے جانے کی سازش کی جارہی ہے جس کے خلاف سی ڈی اے لیبر یونین نے ہر فورم پر امان اللہ خان کی قیادت میں اپنی آواز بلند کی لیکن ملازمین کے ووٹوں سے اقتدار میں آنے والوں نے گزشتہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو یکسر بھلا کر اپنی دیہاڑیاں لگانے کا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اب جبکہ سی ڈی اے کو تقسیم کیا جارہا ہے لیکن کچھ نام نہاد لیڈران کی جانب سے اب بھی ملازمین کو جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں، جبکہ انھوں نے اپنے رشتہ دار، عزیز اقارب کو ایسی جگہوں پر ٹرانسفر کیا ہوا ہے کہ ان کو کچھ فرق ہی نہیں پڑتا۔ اس موقغ پر جنرل سیکریٹری مینٹی نینس کمیٹی سید رضوان شاہ اور دیگر عہدیدار بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :