کچی آبادیوں کے کٹ آف دیٹ قانون کے نفاذ سے لاکھوں افراد کو چھت میسر ہوگی ،سیکرٹری محکمہ کچی آبادی سندھ

جمعرات 25 فروری 2016 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) صوبائی سیکرٹری حکومت سندھ برائے کچی آبادی و خصوصی ترقیات ڈاکٹر محمد نواز شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر کچی آبادی طارق مسعود آرائیں کی کوششوں سے کچی آبادیوں کے کٹ آف دیٹ قانون کے نفاذ کے بعد 30 جون 1997 تک قائم کچی آبادیوں کے تیس لاکھ سے زائد مکینوں کو گھر کی چھت میسر ہوگی ان الفاظ کا اعادہ انہوں نے آج اپنے دفتر میں متحدہ کچی آبادیز فیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین سفیرِ امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی کی قیادت میں کٹ آف دیٹ کچی آبادی قانون کے نفاظ پر اظہار تشکر کے لئے ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیاوفد میں محمد ریحان ، عبدلغنی ، خرم مدنی ، سید عابد حسین شاہ، ریاض احمد گدی، نیاز احمد راجپوت ، منظور چانڈیو ، عرفان قریشی ، واجد حسین ، محمد جنید ، احمد مہران معاویہ ایڈوکیٹ ، فرخ نواز گنڈہ پور ایڈوکیٹ ، قمر الحسن اور دیگرشامل تھے انہوں نے اس موقع پر کہا کے موجودہ حکومت اپنے منشور پر عمل در آمد کرتے ہوتے عوام کو سستی رہائشی سہولتیں بہم پہنچانے کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کے کٹ آف ڈیٹ قانون کا بل 25 نومبر 2009 کو سندھ اسمبلی نے پاس کیا تھا جس کے بعد اسے ایکٹ کی صورت میں نافذ کرنے کے لئے گورنر سندھ کو بھیجا گیا مگر 6 سال گزرنے کے باوجود اس پر سائن نہ ہوئے جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ نے بھی متعدد بار اس سلسلے میں گورنر سندھ سے بات کی مگر کچھ نہ ہوا پھر بل واپس آنے پر اسپیکر سندھ اسمبلی نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ اور اٹارنی جنرل سندھ کی مشاورت کے بعد کچی آبادیوں کے کٹ آف ڈیٹ نوٹیفیکیشن کو18 فروری 2016 کو جاری کردیا جس کے بعد 30 جون 1997 تک قائم تین ہزار سے زائد کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق ملیں گے انہوں نے کہا کے سندھ کچی آبادی اتھارٹی کے تمام ریجنل اور صوبائی دفاتر کو ہدایات جاری کاردی ہیں کہ فوری طور پر نئی آبادیوں کو ماسٹر لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ان کا سروے شروع کریں انہوں نے کہا کے اتھارٹی نے بد عنوان اور گھوسٹ ملازمین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا لہذا ایسے ملازمین کاروائی ہونے سے پہلے اپنا قبلہ درست کر لیں انہوں نے کہا کہ اگر کچی آبادیوں کے مکینوں کو کسی بھی سلسلے میں کوئی پرابلم ہو تو وہ ان سے ڈایریکٹ رابطہ کر سکتے ہیں ان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں انہوں نے کچی آبادی فیڈریشن کی کچی آبادیوں کی فلاح بہبود اور قانون سازی کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوےء ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور ان کچی آبادیوں کے مکینوں جن کی کچی آبادیاں نوٹی فائی ہوچکی ہیں اور لیز کے پراسس میں ہیں سے کہا ہے کہ وہ مالکانہ حقوق لینے کے لئے فوری طور اتھارٹی کے دفاتر میں آئیں اور لیزیں حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :