علماء ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،استقام پاکستان ،ترقی کیلئے مل کر کام کرناہوگا

مدارس نے ہمیشہ علماء کرام کوجنم دیا ہے، دہشت گردی کیساتھ علماء کا کوئی تعلق نہیں ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ،مغربی ممالک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،مولانا عزیز الرحمن، مولانا اعزاز الحق نقشبندی، ودیگر مقررین کا حضرات شیخین کانفرنس سے خطاب

جمعرات 25 فروری 2016 16:32

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) علماء کرام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،استقام پاکستان اور ترقی کیلئے مل جل کر کام کرناہوگا،مدارس نے ہمیشہ علماء کرام کوجنم دیا ہے، دہشت گردی کیساتھ علماء کا کوئی تعلق نہیں ،پاکستان اسلام کے نام پر بنا ،مغربی ممالک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ،حضرات شیخین نے ضلع ہنگو میں بہترین مذہبی خدمات سرانجام دی ہے جو آج پورے ملک میں یاد کی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیر مولاناعزیز الرحمان ہزاروی،مولانا اعزازالحق نقشبندی،مفتی ذاکر حسین،سابق رکن قومی اسمبلی جاوید پراچہ،مولانا محمدیوسف ،مولانا رشیداحمد سواتی ،مولانا عبد القیوم حقانی نے جہازو میدان گراؤنڈ میں بیاد شیخ الحدیث مولانا محمدآمین شہید اور شیخ الحدیث مولانا عبد اللہ کے منعقدہ حضرات شیخین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر غازی گلاب جمال،ممبر صوبائی اسمبلی شاہ فیصل خان،مفتی دین اظہر حقانی،مولانا عبد الستار ،ملک بھر کے جید علماء کرام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کوحاصل کرنے میں علماء کرام کا اہم کردار رہا ہے۔علماء کرام نے اسلام اور پاکستان کی دفاع کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے ۔

مدارس نے ہمیشہ علماء کرام کوجنم دیا ہے اور دہشت گردی کے ساتھ علماء کرام کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسمبلیوں میں موجود علماء کرام اسلام اور مدارس کی حفاظت اور اسلام کی سربلندی کے لئے آواز اُٹھا رہے ہیں۔ایک سال میں پاکستان میں 70ہزارطلباء حافظ قران بن جاتے ہیں جس پر وفاق المدارس پاکستان کو سعودی حکومت نے ایوارڈسے بھی نوازاہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا محمد آمین اور شیخ الحدیث مولاناعبد اللہ نے ملکی سطح پر اسلام کی سربلندی کے لئے خدمات پیش کئے ہیں ۔

ضلع ہنگو میں سنی قوم کے رہنمائی کے لئے اچھے رہنماء تھے جس کی کمی ہمیشہ یاد ررکھی جائے گی۔شیخین حضرات نے اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کے مطابق زندگی گزاری ہے اور ہمیں اتفاق و اتحاد کی تاریخ چھوڑ دی ہے۔اور ہمیں چاہئے کہ شیخین حضرات کے اس مشن کو جاری رکھنے کے لئے جدو جہد جاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :