جناح نیول بیس اورمارہ کے دفاع کے منصوبے کی توثیق کے پاکستان نیوی کی مشق ’تحفظ ساحل‘ کا انعقاد

جمعرات 25 فروری 2016 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء ) جناح نیول بیس اورمارہ اور اِس سے ملحقہ انفرااسٹرکچر کی کسی دہشت گرد حملے سے حفاظت کے سلسلے میں موجود سیکیورٹی انتظامات اور اِن کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے ساحلی علاقوں کی سیکیورٹی کی مشق ” تحفظِ ساحِل“ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز،پاک میرینز، پاک کے بحری جہاز وں اور ہیلی کاپٹرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کی اس اہم بیس کی سیکیورٹی کی مشق کرنے اور اس سیکیورٹی کو مزید بہتربنانے کے لئے پاکستان نیوی کی مختلف یونٹس ،قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز اور اداروں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں اور بھرپور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا۔ ساحلی علاقوں میں قائم بیسز کی سیکیورٹی اور دفاع کے منصوبوں کی توثیق کے لئے پاکستان نیوی ساحل پر اس طرز کی مشقوں کا انعقاد باقاعدگی سے کرتی ہے۔ان مشقوں میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں گوادر پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کا پاک چین اقتصادی راہداری کے ضمن میں ہونے والے آئندہ کے ترقیاتی کاموں اور ہمارے میری ٹائم خطے میں معاشی سرگرمیوں کے انعقاد میں ایک حساس نوعیت کا تعلق ہے۔

متعلقہ عنوان :