لاہور پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

جمعرات 25 فروری 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) لاہورمیں پولیس نے تین مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،تینوں افراد کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا شبہ ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے مطابق تینوں افراد کو حساس اداروں کی معلومات پر گرفتار کیا گیا ہے تینوں کاتعلق کرم ایجنسی سے ہے انہیں انارکلی میں ایک ہوٹل سے پکڑا گیا گرفتار افراد میں زید خان،نصیر احمد اور ناصر خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :