ترکش سپر لیگ فٹ بال ، دفاعی کھلاڑی نے ریفری کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 16:20

ترکش سپر لیگ فٹ بال ، دفاعی کھلاڑی نے ریفری کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا

استنبول (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) ترکش سپر لیگ فٹ بال کے ایک اہم میچ میں ایک کھلاڑی نے ریفری کو اسی کا ریڈ کارڈ دکھا کر باہر جانے کا اشارہ کردیا ۔

(جاری ہے)

ٹرابزونزپور اور گلاٹا سرے کے درمیان میچ کے دوران ریفری دینز ایتس نے بحث کر نے پر ایک وقت میں 4 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھایا اسی دوران ان کا ریڈ کارڈ زمین پر گر گیا اور ٹرابزونزپور کے ایک مشتعل دفاعی کھلاڑی صالح درسن نے وہ کارڈ اٹھا کر انہیں ہی دکھانے کے ساتھ باہر جانے کا اشارہ کردیا تاہم بعد میں ریفری نے مذکورہ کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ دکھا کر گراونڈ پر باہر بھیج دیا ۔

مذکورہ میچ میں ٹرابزونزپور نے گلاٹا سرے کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے مات دی ۔

ترکش سپر لیگ فٹ بال ، دفاعی کھلاڑی نے ریفری کو ہی ریڈ کارڈ دکھا دیا