کراچی : اسٹیٹ بنک نے بنکوں سے ایران پر تجارتی لین دین کی پابندی ختم کر دی۔ سینئیر بینکرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 16:13

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء): اسٹیٹ بنک نے بنکوں سے ایران پر تجارتی لین دین کی پابند ی ختم کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق سینئیر بنکرز نے بتایا کہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے پابندی ہٹانے کی اطلاع موصول ہو گئی ہے ،جس کے بعد بنک اب ایران سے تجارت کے لیے ایل سی کھول سکیں گے۔

(جاری ہے)

سراج قاسم تیلی کا کہنا تھا کہ اس پابندی کو ہٹانے کے بعدپاک ایران تجارت میں حائل اہم رکاوٹ دور ہو گئی ہے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ایران سے تجارتی حجم چندہی سالوں میں کئی ارب ڈالر ہو سکتا ہے جس کے بعد ریونیو براہ راست قومی خزانے میں ڈالا جا سکے گا جبکہ اس سے روزگار کے بھی کئی مواقع میسرہوں گے۔