جمعیت علماء اسلام (ف)میں جے یو آئی نظریاتی گروپ نے ضم ہونے کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمن کا مولانا عصمت اللہ کے فیصلے کا خیر مقدم ،جے یو آئی کی رائے کو ہر سطح پر بڑی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام تحفظات ختم ہوگئے۔مولانا فضل الرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 16:12

جمعیت علماء اسلام (ف)میں جے یو آئی نظریاتی گروپ نے ضم ہونے کا اعلان کردیا، ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (ف)میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی گروپ نے ضم ہونے کا اعلان کردیاہے،جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام نظریاتی گروپ کے سربراہ مولانا عصمت اللہ کے ضم ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے اپنے 100سال پورے کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ سال اپریل میں یوم تاسیس منایا جائے گا۔

یوم تاسیس کے بعد اپنے آئندہ کے سفر کا آغازکرینگے۔انہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی سیاسی جماعت ہے۔جس کی آواز پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سنی جاتی ہے۔جے یو آئی کی رائے کو ہر سطح پر بڑی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران اقتصادی راہداری منصوبے پر تمام تحفظات ختم ہوگئے ہیں۔