مردم شماری حساس معاملہ ہے، ہر ادارہ اس میں شامل ہو گا اور اس معاملے پر تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم حتمی فیصلہ سی سی آئی کے اجلاس میں کیا جائےگا۔وفاقی وزیربین الصوبائی امور
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 16:07
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) مردم شماری حساس معاملہ ہے ہر ادارہ اس میں شامل ہو گا ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہو اہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے بتایا کہ مردم شماری حساس معاملہ ہے، ہر ادارہ اس میں شامل ہو گا اور اس معاملے پر تمام انتظامات مکمل ہیں تاہم حتمی فیصلہ سی سی آئی کے اجلاس میں کیا جائےگا۔
انہوںنے کہاکہ مردم شماری ہر لحاظ سے فول پروف ہو گی۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی سے محفوظ ملک بن چکا ہے، ہاکی سمیت تمام عالمی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے تیار ہیں۔(جاری ہے)
وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے بتایا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہو اہے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی نوے فیصد مصنوعات کی ڈیوٹی کے بغیر یورپی یونین کے اٹھائیس ملکوں تک رسائی ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی برآمدات میں تنوع کے ذریعے جی ایس پی پلس سے مزید استفادہ کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مشرقی یورپی ملکوں کیلئے برآمدات کے مواقع تلاش کر رہا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت فعال سفارتکاری اور مختلف ملکوں کے ساتھ آزادانہ تجارت اور ترجیحی تجارت کے معاہدوں کے ذریعے مقامی تاجروں کیلئے عالمی منڈیوں میں زیادہ بہتر رسائی کیلئے کوشاں ہے۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت جلد ای کامرس فریم ورک کا اجراءکرے گی جس کے تحت برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کی آن لائن تشہیر اور انہیں فروخت کر سکیں گے۔خرم دستگیر نے ایوان کو بتایا کہ افغانستان کے ساتھ راہداری تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے وزیر تجارت نے بتایا کہ ملک میں امن حکومت اور فوج کی مدد سے آیا ہے اور امن بحال ہونے سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، یکم جولائی سے برآمدات پر سیلز ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹ پروٹیکشن کیلئے نیا قانون لا رہے ہیں۔ اجلاس کے دور ان وزارت خارجہ نے بھارت کی امرتسر جیل میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی ۔پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت 22 پاکستانی امرتسر جیل میں قید میں جن میں سے 6 پاکستانیوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ،جن 6 قیدیوں کے کوائف کی تصدیق کی جارہی ہے ان میں سے 4 گونگے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.