امپائر کے فیصلے پر اظہار برہمی ، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ تقریبا ایک تہائی میچ فیس سے محروم

جمعرات 25 فروری 2016 16:06

امپائر کے فیصلے پر اظہار برہمی ، آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ تقریبا ایک ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے ارتکاب پر نوجوان آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق فاسٹ باولر جوش ہیزل ووڈ کے بعد سٹیو سمتھ کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا اور کپتان ہونے کے باعث ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔

سٹیو سمتھ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ بطور کھلاڑی وہ ایک حد سے آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں ، واضح رہے کہ سٹیو سمتھ اور جوش ہیزل ووڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں کین ولیمسن کو ایل بی ڈبلیو اپیل پر ناٹ آؤٹ قرار دیے جانے پر تھرڈ امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس پر دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا گیا ہے ۔