’استعمال شدہ فیلڈ مارشل‘ برائے فروخت مصرکے فوجی آمرکی بولی ایک لاکھ پاﺅنڈتک پہنچ گئی
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 16:00
لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) مصر کے لوگوں نے صدر عبدالفتاح السیسی کے اس بیان پر کہ ملک کی اقتصادیات کو بہتری بنانے کے لیے وہ اپنے آپ کو بھی بیچنے کے لیے بھی تیار ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔صدر السیسی نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک خطاب میں کہا تھا کہ ’اگر یہ ممکن ہوتا کہ میں اپنے آپ کو بیچ سکتا تو میں خود کو بیچ دیتا‘آن لائن خریداری کی ویب سائٹ ای بے (Ebay) پر اس کے بعد ایک مزاحیہ صفحہ بنایا گیا جس پہ صدر السیسی کی بولی چند ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ پاو¿نڈز تک پہنچ گئی لیکن بعد میں یہ صفحہ سائٹ پر سے ہٹا دیا گیا۔
السیسی نے مصر کے عوام سے کہا تھا کہ وہ بذریعہ ٹیکسٹ پیغام ملک کے لیے چندہ دیں۔(جاری ہے)
یہ تبصرے 2030 کے لیے اقتصادی ترقی کے منصوبے کا اعلان کے موقعے پر کیے گئے تھے۔مصر کو درپیش اقتصادی مسائل میں برسوں سے جاری سماجی بے چینی کے باعث سیاحت سے ہونے والی آمدنی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی شامل ہیں۔ملک کو ایندھن پر دی جانے والی سبسڈی اور ملکی قرضوں کی مد میں بڑی ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں جن کے باعث نہ صرف مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے بلکہ بیروزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔
صدر السیسی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد چند ہی لمحوں میں ’استعمال شدہ فیلڈ مارشل‘ کے عنوان سے صدر کی تصویر کے ساتھ برائے فروخت کی فہرست ای بے پر ظاہر ہوگئی تھی۔ملک کو درپیش شدید مالی بحران سے نمٹنے کے لیے مصر کے ہر شخص سے موبائل فون کے پیغام کے ذریعے دس پاو¿نڈزچندہ دینے کے صدر السیسی کے بیان کو بھی مذاق کا نشانہ بنایا گیا ہے۔کئی افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر صدر السیسی کے اس بیان کو نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ اس کا مذاق بھی اڑایا اور مصر میں Ebay مقبول ٹرینڈز میں شامل رہا۔صدر السیسی نے ملک کی تعمیر و ترقی کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے جب تک کہ میری زندگی یا پھر میرے عہدے کی معیاد ختم نہیں ہوتی ساتھ ہی انھوں نے مصر کے عوام پر زور دیا کہ اگر وہ مصر سے ’سچی محبت‘ کرتے ہیں تو صرف ان کی بات سنیں۔انھوں نے زور دے کے کہا کہ میرے علاوہ کسی اور کی مت سنو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
پی آئی اے پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹوائیرپورٹ پر حراست میں لے لیاگیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.