’میں ڈر سے زیادہ طاقتور ہوں‌‘ ملالہ یوسفزئی کی بالی وڈ فلم ’نیرجا‘ کی نجی اسکریننگ میں شرکت

بالی وڈ فلمسٹار سونم کپور نے ملالہ کی تصویر انسٹا گرام اکاونٹ پر شئیر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 15:50

’میں ڈر سے زیادہ طاقتور ہوں‌‘ ملالہ یوسفزئی کی بالی وڈ فلم ’نیرجا‘ ..

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : بالی وڈ کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ”نیرجا“ کو عالمی دنیا میں خاصی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ کم سن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی ”نیرجا“ کی ایک نجی اسکریننگ میں شرکت کی جہاں فلم کی ہیروئن سونم کپور بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ملالہ یوسفزئی کی ”نیرجا“ کے پوسٹر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ ملالہ کا کہنا ہے میں خوف سے زیادہ طاقتور ہوں اور ”نیرجا“ دیکھنے کے بعد مجھے خوف سے حوصلہ ملا ہے۔

سونم کپور نے اپنی فلم ”نیرجا“ کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرنے پر ملالہ یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا مجھے بے حد خوشی ہے کہ ملالہ کو یہ فلم پسند آئی۔ واضح رہے کہ ”نیرجا“ 1986 میں ہائی جیک کیے گئے طیارے میں موجود ایک ائیر ہوسٹس نیرجا بھونت کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔ تاہم اس فلم کی نمائش پر کچھ وجوہات کی بنا پر پاکستان میں پابندی عائد کر دی گئی ہے۔