احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6ملزمان کے خلاف پہلا ریفرنس دائر کر دیا گیا،ریفرنس 40صفحات پر مشتمل ہے،ریفرنس میں منی لانڈرنگ،بے نامی پراپرٹیز،غیرقانونی الاٹمنٹ سمیت قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے اور گریبنگ کے الزمات شامل ہیں۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 25 فروری 2016 15:30

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6ملزمان کے خلاف پہلا ریفرنس دائر ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25فروری۔2016ء) احتساب عدالت میں سابق مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 6ملزمان کے خلاف پہلا ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ ریفرنس 40صفحات پر مشتمل ہے۔ نیب ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کے تحت ڈاکٹر عاصم نے غیرمنصفانہ گیس کی تقسیم کرتے ہوئے کھاد کے کارخانوں کوکم گیس فراہم کی جس سے قومی خزانے کو 450ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا،اس کے علاوہ کک بیک کمیشن لینے ،منی لانڈرنگ،بے نام پراپرٹیز کا غلط استعمال،سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزامات شامل ہیں۔

ڈاکٹر عاصم کے ساتھ مزید پانچ ملزمان جن میں گروپ فنانس ایڈوائزر ضیالدین ہسپتال عبدالحمید،سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے سید اطہر حسین اور مسعود حیدر جعفری ،سابق سی ای او صفدر حسین اور سابق سیکرٹری پترولیم اعجاز چوہدری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :