سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض دم توڑ گیا

جمعرات 25 فروری 2016 15:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض دم توڑ گیاہے۔ جاں بحق ہونے والے مریض کے ورثا نے شمس آباد چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور اسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، سول اسپتال سکھر میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث 28 سالہ مریض دم توڑ گیا۔واقع کے بعد ورثا نے شمس آباد چوک پر لاش رکھ کر دھرنا دے دیا۔ اس موقع پر ورثا نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹر کیخلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکیں بھی بلاک ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :