کراچی: مومن آباد سے کالعدم تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 15:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے کارندے کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزم سیکیورٹی فورسز کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :