سندھ ہائیکورٹ ،بل بورڈ ہٹانے کا حکم ، دوہفتوں میں رپورٹ طلب

جمعرات 25 فروری 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے ایف ٹی سی شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔بل بورڈ ہٹانے سے متعلق درخواست سماجی تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالت اس سے قبل متعدد بار بل بورڈز ہٹانیکا حکم دے چکی ہے لیکن حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جارہاہے۔درخواست میں ذمے داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ایف ٹی سی شارع فیصل اور ملحقہ علاقوں سے بل بورڈ ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے دوہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :