دنیا بدل رہی ہے، قومی معیشت کو مستحکم، عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاجر صنعتکار محنت کرکے اپنا حصہ وصول کریں ، ممنون حسین
جمعرات 25 فروری 2016 15:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کے تاجر اور صنعتکار محنت کرکے اپنا حصہ وصول کریں تاکہ قومی معیشت کو مستحکم اور عوام کے معیار زندگی کو بلند کیا جا سکے، سرمایہ کار حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں اور ملکی برآمدات میں اضافے کیساتھ اپنے منافع میں بھی اضافہ کریں۔
صدرمملکت ممنون حسین نے یہ بات ایوان صدر میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔تقریب میں وفاقی وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ اور سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ صدرمملکت نے کہا کہ خطے میں جنگوں اور دہشت گردی نے ہماری معیشت کو عدم استحکام سے دوچار کیا لیکن اب حالات بدل چکے میں ، دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے امن و اما ن بحال ہو رہا ہے جس کی نتیجے میں ملک میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.