حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی20 کیلئے بھارت جانے کا گرین سگنل دے دیا

جمعرات 25 فروری 2016 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) وفاقی حکومت نے قومی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں اگلے ماہ سے شیڈول ورلڈ ٹی20میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاقی حکومت سے پڑوسی ملک جانے یا نہ جانے کی اجازت طلب کی تھی اور چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے بھی کچھ روز قبل حکومت سے اس بارے میں جلد از جلد فیصلہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو قومی ٹیم بھارت بھیجنے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کو صرف ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے حکومت کی جانب سے بھارت جانے کی اجازت ملنے پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی آئی سی سی سے گرین شرٹس کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی درخواست کرچکا ہے

متعلقہ عنوان :