فیصل آباد ،سینئر صحافی غلام نبی پرویز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے

جمعرات 25 فروری 2016 15:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) سینئر صحافی فیصل آباد کے سابق صدر مسلم ٹائمز کے چیف ایڈیٹر غلام نبی پرویز مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم غلام نبی پرویز کو نماز جنازہ کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجود گی میں مدینہ ٹاؤن والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم کی رسم قل آج 26 فروری بروز جمعہ صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ واقعہ مدینہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔

مرحوم ملنسار ، اچھے دوست کے ساتھ ساتھ صحافت کے پیشہ سے بھی گزشتہ نصف صدی سے منسلک تھے انہوں نے پریس کلب کی خدمات انجام دینے کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور فیصل آباد یونین آف جرنلسسٹ میں بھی صحافیوں کی ہر تحریک میں بھرپور ساتھ دیا اور قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ۔

متعلقہ عنوان :