پی ایس ایل کے فائنل کیلئے دعوت نہ دینے پر بلاول بھٹو کا پی سی بی سے گلہ

جمعرات 25 فروری 2016 15:17

پی ایس ایل کے فائنل کیلئے دعوت نہ دینے پر بلاول بھٹو کا پی سی بی سے گلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس ایل کے فائنل کیلئے دعوت نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے گلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر میاں نواز شریف کو دعوت دی جا سکتی ہے اور عمران خان کو بھی بلایا جا سکتا ہے تو پھر ہمیں کیوں نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس پر پی سی بی حکام نے اپنی وضاحت میں انہیں بتایا کہ وزیراعظم کو اس لئے دعوت دی گئی کیونکہ وہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف ہیں جبکہ عمران خان نے پاکستان کرکٹ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اس لئے انہیں دعوت دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کو دبئی میں شاہی خاندان کی طرف سے مدعو کیا گیا تھا۔