پی ایس ایل فائنل: بلاول بھٹو ، بختاور کو شاہی خاندان کی طرف سے زبر دست پروٹو کول دیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 15:17

پی ایس ایل فائنل: بلاول بھٹو ، بختاور کو شاہی خاندان کی طرف سے زبر دست ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے پہلے فائنل میں بلاول بھٹو زرداری اور انکی بہن بختاور بھٹو زرداری کو دبئی کے شاہی خاندان کی طرف سے زبردست پروٹوکول دیا گیا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے انعقاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے وزیر کھیل شیخ النہیان نے بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کو خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ بلاول بھٹو اور انکی بہن کو ائیرپورٹ سے گراؤنڈ تک شاہی پروٹوکول دیا گیا۔ دونوں بہن بھائیوں کو قومی ترانے کے وقت بھی کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں لایا گیا۔ اور دونوں بہن بھائی پی ایس ایل کا فائنل شاہی باکس میں بیٹھ کر دیکھتے رہے۔