احمد شہزاد نے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی پر طنز کرڈالا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 15:14

احمد شہزاد نے ایک بار پھر ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی پر طنز کرڈالا

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی اور ایشاء کپ سے باہر ہونے والے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے ایک بار پھر شاہد آفریدی پر دوبارہ طنز کرڈالا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان وسیم بادامی نے ان سے سوال کیا کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے جانے والی قومی ٹیم کے لیے ان کا کیا پیغام ہے تو احمد شہزاد کہنا تھا کہ وہ سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور خود بھی یہ میچز دیکھیں گے کیوں کہ سب کو اپنی اپنی مرضی کی ٹیم ملی ہے او رجس کو جو پلیئر چاہیئے تھا وہی ملا ہے لہذا اب وہ یہ دیکھنا چاہیں گے کہ ٹیم کیسا پرفارم کرتی ہے ،اللہ کرے کہ سب اچھا پر فارم کریں ۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا یہ پیغام ٹیم کے لیے ہے یا شاہد آفریدی کے لیے ؟ ،اس پر احمد شہزاد نے کہا کہ یہ پیغام سب کے لیے ہے ۔ یاد رہے کہ احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کے مابین انتہائی قریبی تعلقات رہے ہیں اور دونوں کی تصویریں آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں تاہم ناقص پرفارمنس کے باعث ٹی ٹونٹی کپتان نے اوپنر کو ایشیا ء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکواڈ میں شامل نہیں کیا تھا۔