فیصل آباد، ٹریفک حادثے میں مقامی تاجر کا بھائی جاں بحق

جمعرات 25 فروری 2016 15:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) ٹریفک کے المناک حادثے میں مقامی تاجر حاجی محمد نعیم کا بھائی جابحق جبکہ ایک دوست کوشدد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ، آن لائن کے مطابق انجمن تاجران الائیڈ گروپ ایگزیکٹو ممبر و تاجر رہنماء محمد نعیم کا بھائی محمد عظیم اپنے دوست کے ہمراہ رات تقریباً ساڑھے تین بجے کار پر لاہور سے واپس فیصل آرہے تھے کہ شاہکوٹ کے نزدیک ایک ٹرالر سے ایکسیڈنٹ ہو گیا جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد عظیم خالق حقیقی سے جاملے جبکہ زخمی ہونیوالے ان کے دوست کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :