میرپوربھٹورو،ایرگیشن کالونی میں ترقیاتی کام اورصفائی نہ کروانے کے خلاف رہائشیوں کاپریس کلب کے سامنے احتجاج

جمعرات 25 فروری 2016 15:07

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) شہرمیں میرپوربھٹوروکی ایرگیشن کالونی میں ترقیاتی کام نہ ہونے اورصفائی نہ کروانے کے خلاف رہائشیوں کاپریس کلب کے سامنے احتجاج تفصیلات کے مطابق شہرمیرپوربھٹوروکی ایریگیشن کالونی میں ترقیاتی کام نہ ہونے اورصفائی نہ کروانے کے خلاف ایریگیشن کالونی کے رہنے والوں نے پریس کلب میرپوربھٹوروکے سامنے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کوبتایاکہ ایڈمنسٹریٹرمیرپوربھٹوروٹاؤن آفیسرمیرپوربھٹوروکبھی بھی ہمارے علاقے میں نہیں آئے اورنہ ہی چھ سال سے ہماری ایریگشن کالونی میں کوئی ترقیاتی کام ہواہے،صفائی کاعملہ تومقررہی نہ کیاگیاہے ،ہم باربارترقیاتی کام کروانے اورصفائی کروانے کے لیے احتجاج کرتے ہیں لیکن مذکورہ افسران کے کان پرجوں تک نہیں رینگتی ہے،انہوں نے کمشنرحیدرآباداورڈپٹی کمشنرسجاول سے مطالبہ کیا کہ فوری طورپرنوٹس لے کرشہرمیرپوربھٹوروکی ایریگیشن کالونی میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اورصفائی کاعمل کروایاجائے۔

متعلقہ عنوان :