میرپوربھٹورو،بقایاجات وغیرقانونی بجلی چلانے پر 3 روز کے لئے بجلی بند کر دی گئی

جمعرات 25 فروری 2016 15:07

میرپوربھٹورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) شہرمیرپوربھٹورومیں واپڈاکے عملداروں نے بقایاجات اورغیرقانونی طوپربجلی چلانے پر3دنوں سے بجلی کوبندکردیا،شہراندھیرے کی لپیٹ میں،تفصیلات کے مطابق میرپوربھٹورومیں واپڈاحیسکوکے عملداروں کی جانب سے میرپوربھٹوروکے شہریوں پربجلی کی بقایاجات ہونے کے علاوہ شہرمیں غیرقانونی طورپربجلی چلانے پرمیرپوربھٹوروکی 3دنوں سے بجلی بندکردی گئی ہے جس کے باعث میرپوربھٹوروشہراندھیرے کی لپیٹ میں آگیا ہے اوربجلی پرچلنے والی ساری مشنری بھی بندہونے کی وجہ سے میرپوربھٹوروکے سیکڑوں افرادبے روزگارہوگئے ہیں،میرپوربھٹوروکے شہریوں کی جانب سے واپڈاکے حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے ک بجلی بحال کرکے میرپوربھٹوروکے بے روزگارنوجوانوں سے مایوسی ختم کروائی جائے

متعلقہ عنوان :