حکومت سندھ نے کراچی میں 30 جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دیدی

جمعرات 25 فروری 2016 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ہونیوالے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ایڈیشنل آئی جی کرائمز ، تمام زونل / رینج کے ڈی آئی جیز سمیت ضلعی ایس ایس پیز و دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی ۔آئی جی سندھ نے اس موقع پر پولیس کی مجموعی کارکردگی ، پولیس امور میں بہتری ، پولیس اصلاحات کے تحت شہریوں سے پولیس برتاو ، مفاد عامہ کے لئے یقینی اقدامات ، محکمہ پولیس کے مورال کو بلند رکھنے ، کمیونٹیز کے ساتھ روابط جیسے اقدامات پر مشتمل سفارشات سمیت نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشنز میں پولیس پروگریس ، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم ، اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے انسدادی اقدامات کے علاوہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں 100 نئے تھانوں کے قیام کے ضمن میں مختلف مقامات منتخب کرنے جیسی تفصیلات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے مختلف منتخب کئے جانیوالے مقامات پر 30 نئے تھانوں جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 نئے تھانوں کے قیام کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے مقامات کے انتخاب و دیگر ضروری امور پر تمام تر اقدامات کو یقینی بناتے ہوئے جلد ہی کام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔آئی جی سندھ نے صوبے میں انسداد جرائم ، ملوث گروہوں کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان اور کراچی آپریشن کے تحت پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے صوبائی پولیس کی جانب سے دہشت گردوں ،ڈاکووں ، اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف کامیاب آپریشنز جیسے اقدامات کو بھی سراہا ۔آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ تفویض کردہ فرائض انتہائی لگن اور احساس ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ تھانہ جات کے مجموعی امور میں بہتری لانے جیسے اقدامات پر خصوصی توجہ دیتے ہں وئے ناصرف مختلف نوعیت کے جرائم کے خلاف ٹارگٹیٹڈ آپریشن کو نتیجہ خیز بنایا جائے بلکہ بوقت ضرورت شہریوں کو بھی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :