وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، لبنیٰ ریحان پیرزادہ

جمعرات 25 فروری 2016 15:04

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ نواز کی ایم پی اے لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے کہا کہ پاکستان مسلم نوازکی حکومت ملک میں تعمیر و ترقی کی ضامن بن چکی ہے ۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں کی قیادت میں ملک ترقی کی راہیں طے کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا معیشت کی بحالی موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت نے صرف اڑھائی سالہ دور حکومت میں ملکی معشیت کوتباہی کے چنگل سے نکال کر بحالی کی منزل پر لاکھڑا کیا ہے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ اور ملک بھر کی عوام کو پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کی کارکردگی پر فخر ہے۔ انشااللہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک مزید دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کریگا۔

متعلقہ عنوان :