کراچی، امام زین العابدین نے ایثاد و قربانی اور صبر و تحمل کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں ،عون نقوی

جمعرات 25 فروری 2016 14:57

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور معروف عالم دین مولانا عون نقوی نے کہا کہ امام زین العابدین نے ایثاد و قربانی اور صبر و تحمل کی اعلیٰ مثالیں قائم کیںآ پ نے توسل خدا کا موٴثر ذریعہ اور دعاوٴں کے مجموعہ کو متعارف کروایا ،جشن ولادت کے سلسلے میں ملیر اور دیگر مقامات پر منعقدہ اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ نے صحیفہ سجادیہ کاملہ دعاوٴں کا عظیم مجموعہ پوری دنیا میں متعارف کروایا جو کہ بین الاقوامی سطح پر اہمیت کی حامل ہے اور پوری دنیا ان پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

آپ نے کربلاء کے واقعہ کے بعد ایثاد و قربانی اور صبر و تحمل کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں جو رہتی دنیا تک عبادتوں کی زینت قرار پائیں۔آج مسلمانان عالم اگر آپ کی سیرت و کردار اور نقش قدم کی پیروی کریں تو مشکلات سے نجات پا سکتے ہیں ۔جشن کے اجتماعات سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیرت معصومین پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :