ملتان میں خاتون وارڈن سے تلخ کلامی پر پولیس اہلکاروں کا شہری پر سر عام تشدد ‘ موٹر سائیکل اور شہری دونوں کو تھانے میں بند کر دیا

جمعرات 25 فروری 2016 14:57

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) ملتان میں خاتون وارڈن سے تلخ کلامی پر پولیس اہلکاروں نے شہری پر سر عام تشدد کے بعد موٹر سائیکل اور شہری دونوں کو تھانے میں بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

ملتان میں گھنٹہ گھر کے قریب عبدالستار نامی شہری اپنے بھائی کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ خاتون وارڈن نے روکا جس پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی تو وارڈنز نے پولیس بلا لی ۔

پولیس اہلکاروں نے شہری کو پکڑ کر سرعام تشدد کیا اور اسے تھانے میں بند کر دیا ‘ عبدالستار نامی شہری کے مطابق اسکا بھائی بیمار ہے جسے وہ نشتر ہسپتال لیکر جا رہا تھا تاہم خاتون وارڈن کو چالان نہ کرنے کا کہا جس پر وہ طیش میں آ گئیں اور اس نے پولیس کو کال کر دی پولیس نے تشدد کے بعد شہری اور اسکی موٹر سائیکل کو تھانہ لوہاری گیٹ میں بند کر دیا۔

متعلقہ عنوان :