آزادی کی جانب سفر آسان نہیں تھا ، میڈیا سے گذارش ہے کہ مجھے دہشتگرد نہ کہا جائے۔ بالی وڈ اداکار سنجے دت کی رہائی کے بعد نیوز کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 14:57

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : بالی وڈ اداکار سنجے دت آج ہی جیل سے رہا ہونے کے بعد ممبئی پہنچے ہیں ممبئی میں اپنی رہائی کے بعد پہلی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سنجے دت کا کہنا تھا کہ میں آج اپنے باپ کی کمی محسوس کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ آزادی کی طرف سفر آسان نہیں تھا ، رہائی کے خیال سے میں کل رات سو نہیں سکا اور چار دن سے کچھ کھانا بھی نہیں کھایا ۔

(جاری ہے)

سنجے دت کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں محض یہی بات گردش کرتی رہی کہ رہائی کے بعد میں ہمیشہ کے لیے ا پنے خاندان کے ساتھ رہوں گا اور پھر دوبارہ کبھی یہاں واپس نہیں آﺅں گا۔ سنجے دت نے بتایا کہ مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے مجھے کیس میں کوئی مدد نہیں ملی ، میں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں قید کی سزا کاٹی ، بم حملوں کے حوالے سے میرے متعلق کوئی بات نہ کی جائے سنجے دت نے میڈیا سے اپیل کی کہ میں دہشت گرد نہیں ہوں، اور ٹاڈا کورٹ نے مجھے باعزت بری کر رکھا ہے، لہٰذا جب بھی میرے بارے میں میڈیا کچھ لکھے تو مجھے دہشت گرد نہ لکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :