بہاولنگر میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ‘ایک ڈاکو ہلاک ‘ تین فرار

جمعرات 25 فروری 2016 14:56

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) بہاول نگر میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو ہلاک اور تین فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانا تخت محل پولیس کے مطابق کیکری جھنڈیکا کی علاقے میں 4 نامعلوم مسلح ڈاکو ناکہ لگا کرلوٹ مارکررہے تھے ‘پولیس کو دیکھ کر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ‘ دیگر تین ڈاکو کار اور رائفل چھوڑکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل اور فرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :