سیالکوٹ ‘3نوسر بازوں نے اپنے آپکو آفیسر ظاہر کر کے سعودی عرب سے آنے والے شہری کو 14ہزار ریال سے محروم کردیا

جمعرات 25 فروری 2016 14:55

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) 3نوسر بازوں نے اپنے آپکو آفیسر ظاہر کر کے سعودی عرب سے آنے والے شہری کو 14ہزار ریال سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ منڈی بہاوٴالدین کے موضع بھکی شریف کے رہائشی محمد بشیر ولد ولی محمد عرصہ دراز سے سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم تھا کہ گذشتہ روز سعودی عرب سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر وطن واپس آیا ،کیری ڈبہ پر اپنے گھر منڈی بہاوٴالدین جارہا تھا کہ راستے میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ لاری اڈا سمبڑیال کے نزدیک اچانک جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر سوار 3ملزمان نے اپنے آپ کو آفیسر ظاہر کرکے ان سے دوران چیکنگ 14ہزار سعودی ریال چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :