ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کے خلاف پنجاب پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا کی جانب سے عدالتی بائیکاٹ کیا گیا۔ مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا کے استعفی کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری نہ کئے جانے کے خلاف وکلا سراپا احتجاج ہیں۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتوں میں وکلائ اپنے مقدمات کی سلسلے میں پیش نہیں ہوہے۔

(جاری ہے)

وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔

وکلا کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث اندرون شہر اور دور دراز سے ا?نے والے سائلین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پیشی پر لائے جانے والے قیدیوں کو اگلی تاریخیں دے کر واپس روانہ کردیا گیا۔۔ پنجاب بار کونسل کی وائس چئیر پرسن فرح اعجاز کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب مستقل بنیادوں پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی نہ کرکے آئین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :