لاہور ہائیکورٹ نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کیجانب سے ٹیکس چوری کرنے اور آمدن سے کم ٹیکس ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر رائل پام کلب انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب اپنی آمدن کم ظاہر کر کے ماہانہ ایک لاکھ چھیتر ہزار ایک سو چھ روپے ٹیکس ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے ٹیکس نوٹس کے خلاف حقائق ظاہر کئے بغیر عدالت عالیہ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رائل پام اب تک قومی خزانے کوٹیکس کی مد میں ایک کروڑ اکیالیس لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا چکا ہے ۔جس پر عدالت نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کو اکیس مارچ کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :