لاہور ہائیکورٹ میں سالی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کی بیوی اور سالی کے ہاتھوں درگت،،،بیوی اور سالی نے مل کر ملزم پر تھپڑوں کی بارش کر دی،،،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر متعلقہ تھانے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خاتون صفیہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے خاوند صفدر نے گھر میں سالی کو اکیلا دیکھ کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کا فعل اسلامی،قانونی اور معاشرتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے لہذا سکے خاوند کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

(جاری ہے)

ملزم صفدر کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اس کی بیوی نے گھریلو رنجش کی بناءپر اس پر بدکاری کا الزام عائد کیا ہے لہذا اسکی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔جس پرعدالت نے تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین مارچ کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔عدالتی سماعت کے بعد ملزم اور اسکی بیوی جونہی کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو صفیہ نامی خاتون اور اسکی بہن سکینہ نے ملزم پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے معاملے کو رفع دفع کرا دیا۔