لاہور ہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر سانحے ماڈل ٹاو ¿ن کے مقدمے پر عائد فرد جرم کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی درخواست پر سماعت کی.۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کارکنوں کے وکیل رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاو ¿ن کے مقدمے میں قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی فرد جرم عائد کردی ہے. انہوں نے کہاکہ ملزمان کو مقدمے کی نقل فراہم نہیں کی گئی جو فرد جرم عائد کرنے سے پہلے فراہم کرنے قانونی طور پر لازمی ہے.انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ایک ہی وقوعے کے بدنیتی پر مبنی دو مقدمے درج کئے گئے۔

قانون کے تحتایک ہی واقعہ کے دو چالان پیش نہیں کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی الگ الگ ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیا ہے لہذا درخواست قابل سماعت نہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعددرخواست مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :