ایشیاء کپ، دھونی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 فروری 2016 14:46

ایشیاء کپ، دھونی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچز کا ..

میرپور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار25فروری- 2016ء) بھارتی وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ کیچز کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف افتتاحی مقابلے میں دھونی نے ہردیک پانڈیا کی گیند پر صابر رحمان کا کیچ تھام کر 31کیچز لینے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا،اس سے پہلے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بطور وکٹ کیپر زیادہ کیچز کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے دنیش رامدین (30کیچز )کے پاس تھا ۔