کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی کوہاٹ میں کارروائی ‘ دو سہولت گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 14:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء)کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 2 سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کاوٴنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ کوہاٹ ریجن نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، بھاری مقدار میں نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلئے سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے ملزمان کی شناخت مخیب الرحمان اور محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے، دونوں افراد کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سہولت کار اور ان کے لئے چندہ جمع کرتے تھے۔