کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کو ہسپتال پہنچا دیا

ڈومیسٹک کرکٹ میں سکھر میں کلب میچ کے دوران بلے با ز باوٴنسر کھیلتے ہوئے زخمی ہوگیا

جمعرات 25 فروری 2016 14:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کو ہسپتال پہنچا دیا ، سکھر میں کلب میچ کے دوران بلے با ز باوٴنسر کھیلتے ہوئے زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکھر کے میونسپل سٹیڈیم میں سندھ سٹار کلب اور الشہباز کلب کے مابین میچ میں سندھ سٹارز کی جانب سے دیئے گئے 193رنز کے ہدف کے تعاقب میں الشہباز کرکٹ کلب کے اوپننگ بلے باز پرویز مخالف باوٴلر کے باوٴنسر کو کھیلنے کی کوشش میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ،اس حادثے کے فوری بعد امپائر ز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :