شیخوپورہ پاور پلانٹ سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں شامل ہوگا ،ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا

جمعرات 25 فروری 2016 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ شیخوپورہ پاور پلانٹ سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں شامل ہوگا ،شیخوپورہ کے اس پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی پورے پاکستان کو دستیاب ہوگی،اس پلانٹ سے شیخوپورہ کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے ،اب اہل شیخوپورہ بھکی کا اپنا مرکز سمجھتے ہیں جہاں سے بجلی کی پیدا کرکے ملک کو روشن کیا جائے گا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو لاہورآتے ہی اورنج لائن ٹرین یاد آجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ہر وقت اورنج لائن ٹرین منصوبے پر تنقید کرتے ہیں ،خیبرپختون خواہ میں ڈاکٹر ہڑتال کرتے رہے اور عمران خان لاہور کے اور نج لائن منصوبے پر تنقید کرتے رہے ، پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولیت کھو چکی ہیں ،پیپلزپارٹی سندھ اور تحریک انصاف خیبرپختون خواہ میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گی ، خورشید شاہ پر کرپشن کے لزامات ہیں وہ ان الزامات کاجواب دیں۔خورشید شاہ غیر جمہوری رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،انہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے بھرپور جواب دیا ہے ،رانا تنویر حسین کا موقف اصولی اور وزنی ہے

متعلقہ عنوان :