کراچی، جناح نیول بیس اور ماڑہ کے دفاعی منصوبے کی توثیق کے لئے”تحفظ“ مشق کا انعقاد

جمعرات 25 فروری 2016 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 فروری۔2016ء) کراچی میں جناح نیول بیس اور ماڑہ کے دفاعی منصوبے کی توثیق کے لئے”تحفظ“ مشق کا انعقاد کیا گیا مشق میں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز ، پاک میرینز ، بحری جہازوں اور ہلی کاپٹرز نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کراچی میں جناح نیول بیس اور ماڑہ کے دفاع منصوبے کی توثیق کے لئے ” تحفظ“ مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز ، پاک میرینز ، بحری جہازوں اور ہلی کاپٹرز نے بھرپور حصہ لیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ”تحفظ “ مشق میں قانون نافذ کرنے والی ایجنیسز ، اداروں نے پیشہ وارانہ مہارت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا ترجمان کا کہنا تھا کہ ساحلی بیز کے دفاع کے لئے پاک بحریہ باقاعدگی سے اس طرز کی مشقوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :