وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کیلئے دو امیدواروں کے انٹرویو کرلیے

جمعرات 25 فروری 2016 14:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کیلئے دو امیدواروں کے انٹرویو کرلیے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی کیلئے پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیر اور شکیل الرحمان خان ایڈوکیٹ کا انٹرویو کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کا انٹرویو سفارش پر کیا گیا، وقاص قدیر کا انٹرویو اٹارنی جنرل سلیمان بٹ کی سفارش پر اور شکیل الرحمان کاانٹرویو سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ خلیل الرحمان کی سفارش پر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :