لاہور: ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور ہوئے تحفظ نسواں بل کی مخالفت کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 14:15

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے پنجاب اسمبلی میں کثرت رائے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے پنجاب اسمبلی میں گذشتہ روز کثرت رائے سے منظور کیے گئے تحفظ نسواں بل کی مخالفت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زعیم قادری کا کہنا ہے کہ بل میں مرد کو دفاع کاکوئی حق نہیں دیاگیا ، انہوں نے کہا اس بل میں متاثرہ فریق کی بات نہیں سنی گئی ، اس بل کے بعد اسمبلی میں حقوق مرداں بل پیش کرنے کی ضرورت پیش آئے گی ۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ اس بل کی منظوری کے بعد خاندانی جھگڑوں اور طلاقوں میں مزید اضافہ ہو گا ۔ پنجاب اسمبلی میں منظور کیا گیا یہ بل عدالتی اور معاشرتی قوانین کے خلاف ہے، میں نے اللہ کو جان دینی ہے لہذٰا میں کسی غلط کام پر خاموش نہیں رہ سکتا۔