کامونکے، گھر کی گندگی نہ اٹھانے پر بااثر شخص نے سینٹری ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

جمعرات 25 فروری 2016 13:38

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) گھر کی گندگی نہ اٹھانے پر بااثر شخص نے سینٹری ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا بتایا گیا ہے ٹی ایم اے کا ملازم بشارت مسیح گزشتہ روز گلی نیازی سپاہی والی میں صفائی کر رہا تھا کہ گلی کا ہی محمد مشتاق سندھو آ گیا اور اسے کہنے لگا کہ پہلے میرے گھر کا کچرا اٹھاؤ جس پر بشارت نے کہا کہ وہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اٹھائے گا جس پر مشتاق طیش میں آ گیا اور تشدد کرتے ہوئے اسے اپنے گھر لے گیا اور اس کے گلے میں کپڑا ڈال کر اس جان سے مار دینے کی کوشش کی تاہم سینٹر ی انسپکٹر منظور مسیح اور اہل محلہ کے آ جانے سے اس کی جان بچ گئی سٹی پولیس نے درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :