کراچی : پی آئی اے پائلٹس کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ، جہاز میں‌موجود مسافروں کی گنتی بھی کریں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 فروری 2016 13:35

کراچی : پی آئی اے پائلٹس کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ، جہاز میں‌موجود ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 فروری 2016ء) : پی آئی اے نے پائلٹس کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے چیف پائلٹ اسٹینڈرڈ اینڈ انسپکشن سید سلیم محمود کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے تمام کپتان طیارے آپریٹ کرنے کے علاوہ طیارے میں موجود مسافروں کی گنتی کریں گے۔

(جاری ہے)

پائلٹس کے لیے فلائٹ آپریشن محکمہ کی جانب سے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں مزید کہا گیا کہ اگر جہاز میں مسافروں کی تعداد پچاس فیصد سے کم ہے تو پائلٹ اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتائیں گے جس کے بعدمسافروں کی دوبارہ گنتی بھی کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پائلٹ اور ٹریفک ڈیپارٹمنٹ میں اختلافات تھے ، تاہم ان ہدایات کے بعد دونوں محکموں میں مزید اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :