چینی فٹبال ایسوسی ایشن کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کر دیا گیا

جمعرات 25 فروری 2016 13:29

چینی فٹبال ایسوسی ایشن کو سرکاری کنٹرول سے آزاد کر دیا گیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) حکومت نے سرکاری فٹبال مینجمنٹ باڈی کو ختم کر کے اس کا انتظام چینی فٹبال ایسوسی ایشن ( سی ایف اے ) کے حوالے کر دیا ہے ، چینی فٹبال ایڈمنسٹریٹو سینٹر چین کے محکمہ کھیل کے 21شعبوں میں سے ایک ہے ۔

(جاری ہے)

یہ گذشتہ ہفتے چینی فٹبال ایسوسی ایشن ( سی ایف اے )کے حوالے کرنے کے لئے ختم کیا گیا تھا تا کہ وہ تیزی سے فیصلے کر سکے ۔سی ایف اے کو انتظامی معاملات ، تنخواہوں کی ادائیگی ،قومی ٹیم کے انتخاب وغیرہ میں خود مختار بنا دیا گیا ہے ، یہ قدم صدر ژی کی ان ہدایات کی روشنی میں اٹھایا گیا ہے جن کا مقصد ملک میں کھیلوں کو ترقی دینا ہے ۔

متعلقہ عنوان :