طا لبہ کی خو د کشی کیس،اہل خا نہ مطمئن ر ہیں مکمل انصا ف ہو گا،بلو چستان ہا ئی کو رٹ

جمعرات 25 فروری 2016 13:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء ) بلو چستان ہا ئی کو رٹ نے گو رنمنٹ گرلز کا لج مسلم با غ کی طا لبہ ثا قبہ حکیم کا کڑ کی خو د کشی سے متعلق واقعہ کو انتہا ئی اہم نو عیت کا معا ملہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ طا لبہ کی اہل خا نہ پو ری طرح مطمئن ر ہیں، ان کے ساتھ مکمل انصا ف ہو گا،کا لج کو طا لبہ کے نا م کر نے کا اختیار حکو مت کے پا س ہے،واقعہ با رے ایف آئی آر درج کر کے کا پی عدا لت میں پیش کی جا ئے گی ۔

یہ ریما رکس بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس شکیل احمد بلو چ نے بلو چستان ہا ئی کورٹ با ر ایسوسی ایشن کی جا نب سے واقعہ سے متعلق دا ئر آئینی درخواست کی سما عت کے موقع پر دئیے ۔سما عت شروع ہو ئی تو اس مو قع پر سیکرٹری تعلیم عبدالصبو ر کا کڑ ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ،ڈپٹی پرا سیکیوٹر جنرل ،گرلز کا لج کی معطل پرنسپل ،کلرک سمیت طا لبہ کے بھا ئی اعزاز اللہ کا کڑ دیگر بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

سما عت کے دوران ہا ئی کو رٹ کو بتا یا گیا کہ چیف سیکرٹری اور دیگر حکام صو بے سے با ہر ہیں اس لئے وہ پیش نہیں ہو سکے تو انہوں نے ریما رکس دئیے کہ کیا وہ میچ دیکھنے گئے ہیں ؟کب تک آ ئیں گے جس پر انہیں بتا یا گیا کہ جمعرات کی شام تک حکام کی واپسی متو قع ہے ،سما عت کے دوران عدالت کو بتا یا گیا کہ جمعرات کو ایف آئی آر در ج کی جا ئے گی جس پر عدالت نے حکم دیا کہ درج کی گئی ایف آ ئی آر کی کا پی آج جمعہ کو ہو نے والی سما عت کے مو قع پر پیش کی جا ئے۔

سما عت کے دوران سنیئر قا نو ن دان امان اللہ کنرا نی نے بتا یا کہ ان کے پا س واقعہ سے متعلق بہت سے شوا ہد ہیں۔ مسلم باغ تعلیمی اور خاص کر طا لبا ت کی تعلیم کے لحاظ سے اعلیٰ مقا م رکھتا ہے جس پر معزز عدا لت کے جج نے انہیں بتا یا کہ یہ تو اچھی با ت ہے اس سلسلے میں رب کر ے مسلم باغ اور بھی آگے بڑھے۔انہوں نے ریما رکس دئیے کہ تحقیقا تی کا م کر نے والوں کو کا م کر نے دیا جا ئے۔

ٹرائل کے بعد کو ئی معا ملہ ہوا تو تو دیکھ لیں گے۔اس موقع پر عدا لت کے جسٹسنے کہا کہ کا لج کو ثا قبہ کا کڑ کے نا م کر نے کا اختیا رصو با ئی حکومت کو ہی حاصل ہے۔ اس با رے یہاں مو جو د آفیسران حکومتی حکام سے با ت کر یں،عدالت کے جج نے خو د کشی کر نے والی طا لبہ کے بھا ئی اعزاز کا کڑ کو مخا طب کر تے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ ما نگا عدا لت انہیں وہ دے رہی ہے۔

وہ اہل خا نہ کو تسلی دیں کہ ان کے ساتھ اس انتہا ئی اہم مسئلہ میں مکمل انصا ف کیا جا ئے گا۔اس مو قع پر عدا لت کے جج نے سیکرٹری ایجو کیشن عبدالصبو ر کا کڑ سے استفسار کیا کہ انہوں نے کا لج کی پرنسپل اور کلرک کے خلا ف کیا کا رروائی کی جس پر انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلے میں محکمہ نے فو ری طو ر پر پرنسپل اور کلرک کو معطل کر دیا جبکہ کا لج کا چا رج بوائز کا لج کے پرنسپل کو دیا جا چکا ہے جس پر جج نے ان کے الفاظ کو تحریر کر تے ہو ئے کہا کہ اسے ریکارڈ پر آ نا چا ہئے۔

ایک ذمہ دار شخص با ت کر رہا ہو تو اسے ریکا رڈ کا حصہ ہو نا چا ہئے۔عدا لت کو بتا یا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کا کا م منگل تک مکمل ہو گا جبکہ ایف آئی آ ر کا اندراج کر لیا جا ئے گا۔عدا لت کے جسٹس نے کہا کہ اس اہم نو عیت کے کیس با رے قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ کی مقا می انتظا میہ کا م کر رہی ہے۔ تحقیقات کا عمل قا نو ن کے مطا بق ہی جا ری رہے گا ۔کیس کی سما عت کو آج( جمعہ )تک ملتو ی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :