کوہاٹ،محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی، دو سہولت کار گرفتار

جمعرات 25 فروری 2016 13:27

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت نجیب الرحمن اور محمد فاروق کے ناموں سے ہوئی ۔ گرفتار سہولت کاروں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔